سماجی کارکن اوروکیل امت ساہنی کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ بینک اورمالیاتی اداروں کو اپنے متشکرگاہکوں سے موریٹوريم مدت کے دوران ای ایم آئی پر سود نہ لینے کی ہدایت دے۔
پٹیشن میں ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے اس سرکلر کو نظر انداز کرنے پرعدالت عظمیٰ سے مداخلت کرنےکی اپیل کی گئی ہے، جس میں آر بی آئی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرضداروں کو مہلت دیتے ہوئے سود پر چھوٹ دینے کی بات کہی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب لوگ انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جن سے کاروبار اور کام رک گیا ہے۔
درخواست گزار ای ایم آئی کو مخصوص مدت کے لئے معاف کرنے کی فریاد نہیں کرتا بلکہ موریٹوريم کی مدت کے دوران سود نہ لینے کی اپیل کرتا ہے۔
درخواست گزارنے دلیل دی ہے کہ باقاعدگی ای ایم آئی کے ساتھ اضافی سود ادا کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، لہٰذا ریاست کا فرض ہے کہ بحران کے اس دور میں مقروض اشخاص کو چھوٹ دی جائے، جب لوگوں کی ملازمتوں پر بحران ہو اور ان سے آمدنی کے ذرائع چھین لئے گئے ہوں۔