غازی آباد: دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں کل شراب کی دکان کھلتے ہی لوگوں کی بھیڑ امڑ گئی، شراب کی بوتل ہاتھ میں آتے ہی لوگوں کے چہرے پر چمک صاف دیکھائی دے رہے تھے۔اس دوران کئی لوگ سیلفی لینے میں بھی مصروف دیکھائی دئے۔
وہیں صاحب آباد میں پولیس اہلکاروں نے ایک نوجوان کو شراب کی بوتل ہاتھ میں لے کر سیلفی لینے کے درمیان ڈنڈے سے مار کر بھگایا،جس کے بعد پولیس نے واضح طور پر کہا کہ' شراب لے کر خاموشی سے اپنے گھر جائیں۔ راستے میں شراب پینے اور سیلفی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سڑک پر اگر کوئی شراب پیتے یا سیلفی لیتے ہوئے پکڑا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔