ETV Bharat / state

'لوگ اسٹیشن پر نہ آئیں، لے جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی'

ریلوے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ریاستی حکومتیں دوسرے ریاستوں میں پھنسے ہوئے اپنے لوگوں کو لانے کے انتظامات کر رہی ہیں۔ اس کے لئے مزدور اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ ممبئی کی صورتحال کے بعد ریلوے نے یہ وضاحت جاری کی ہے۔

'لوگ ٹرین کے لئے اسٹیشن پر نہ آئیں، لے جانے کا فیصلہ ریاستی حکومتیں کریں گی'

author img

By

Published : May 2, 2020, 9:01 AM IST

ریلوے نے دوسرے ریاست میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو لانے لے جانے کے لیے اعلان کردہ خصوصی ٹرینوں کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی ریاست جانے یا ٹرین پکڑنے کے لئے براہ راست ریلوے اسٹیشن نہیں آنا چاہئے، کیونکہ سارا انتظام ریاستی حکومت کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ مسافروں کو اسٹیشن تک پہنچانے کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہوگی۔

شمالی ریلوے کے چیف تعلقات عامہ افسر دیپک کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو کسی بھی حالت میں ٹرین کے لئے براہ راست اسٹیشن نہیں آنا چاہئے۔

نہ ہی ریلوے کسی بھی طرح کا کوئی ٹکٹ جاری کررہا ہے اور نہ ہی کسی شخص یا گروہ کو براہ راست اسٹیشن آنے کی اجازت دے رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر صرف انہی لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی جو ریاستی حکومت کے ذریعے وہاں لائے گئے یا بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریلوے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ریاستی حکومتیں دوسرے ریاستوں میں پھنسے ہوئے اپنے لوگوں کو لانے کے انتظامات کر رہی ہیں۔ اس کے لئے لیبر اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ حال ہی میں ممبئی کی صورتحال کے بعد ریلوے نے یہ وضاحت جاری کی ہے۔

قبل ازیں لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کے نوٹیفکیشن کے بعد ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی منسوخی کو بھی 17 مئی تک توسیع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.