ETV Bharat / state

پھنسے لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی - معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بننے کے بعد ہی لوگ ایک سے دوسری جگہ جاسکیں گے۔

معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بننے کے بعد ہی لوگ ایک سے دوسری جگہ جاسکیں گے۔

پھنسے لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 8:32 PM IST

نئی دہلی،مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات جن میں ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے تارکین مزدوروں، تیرتھ یاتریوں، سیاحوں اور طلبا کے گھر واپس جانے کی اجازت کے مدنظر دہلی پولیس نے آج واضح کیا کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بننے کے بعد ہی لوگ ایک سے دوسری جگہ جاسکیں گے۔

دہلی پولیس کے رابطہ عامہ افسر مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے گھروں تک آنے جانے کے تعلق سے دہلی حکومت اور دہلی پولیس مل کر معیاری طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر کام کررہی ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام ریاستوں کے ریزیڈینٹ کمشنر کے ساتھ رابطہ قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے آنے جانے والے تمام لوگوں کو مناسب رجسٹریشن کرانا ہوگا تاکہ ان کا فالو اپ کیا جاسکے۔

رندھاوا نے کہاکہ جب تک آپریٹنگ طریقہ کار تیار نہیں کرلیا جاتا تب تک کسی افواہ پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں کچھ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن پر دہلی پولیس کی سخت نظر ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.