ETV Bharat / state

'دہلی فسادات میں سوشل میڈیا بھی ذمہ دار' - پیس اینڈ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی

قانون ساز اسمبلی کی جانب سے پیس اینڈ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی کی تشکیل رواں برس دہلی میں ہوئے فسادات کے بعد دی گئی۔ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ عدالت میں پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں فیس بک کو شریک ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

دہلی فسادات
دہلی فسادات
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 5:42 PM IST

دہلی اسمبلی کی پیس اینڈ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی نے دہلی فسادات میں سوشل میڈیا کے کردار کے خلاف موصولہ شکایات کی بنیاد پر فیس بک کو فسادات کا ملزم قرار دیا ہے۔

دہلی فسادات

پیس اینڈ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین راگھو چڈھا نے کہا کہ اس معاملے میں پچھلے دو اجلاس میں جن گواہوں کو طلب گیا تھا، ان کی گفتگو سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ فیس بک بھی اس فساد کا ذمہ دار ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ عدالت میں پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں فیس بک کو شریک ملزم بھی بنایا جائے۔ اس معاملے میں کمیٹی نے اب فیس بک کے عہدیداروں کو اپنا موقف پیش کرنے کے لئے طلب کیا ہے۔

آج اسمبلی کی پیس اینڈ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس میں تین صحافیوں کو بطور گواہ طلب کیا گیا تھا، انہوں نے کمیٹی کے سامنے دہلی فسادات سے متعلق بہت سارے ثبوت دیئے۔ اس کے بعد کمیٹی اس بنیادی نتیجے پر پہنچی کہ دہلی فسادات میں فیس بک کا ہاتھ ہے۔ اس کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.