نئی دہلی:صفائی کے معاملے میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام صفدر جنگ اسپتال کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے عالی شان عمارتوں کے بیت الخلا انتہائی گندہ ،بدبودار ہونے اور اسے بند کردینے سے اسپتال میں علاج کرانے کے لئے آنے والے لوگ پریشان ہیں۔
دہلی کا سب سے معروف مرکزکے زیر کنٹرول صفدر جنگ اسپتال جہاں دہلی واین سی آر سے کثیر تعداد میں لوگ علاج کرانے کے لیے آتے ہیں، یہاں شب و روز مریضوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ عالی شان عمارت تو تعمیر کی گئی ہے،ملٹی اسپیشلسٹ یونٹ بھی قائم ہے، یہاں کا ایمرجنسی یونٹ بھی کافی فعال ہے ،جس کی وجہ سے لوگ یہاں علاج کرانا زیادہ پسند کرتے ہیں، لیکن اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے اس عالی شان عمارت کے ایک حصہ میں واقع بیت الخلا بکافی خراب ہے، مریض اور تیمار دار ناک میں کپڑا ڈال کر باتھ روم جاتے ہیں، اور انتظامیہ کو کوستے ہوئے نظر آتے ہیں۔
جامعہ نگر سے علاج کرانے آئے منصور الدین نے کہا کہ حکومت نے اسپتال کی عمارت تو شاندار بنوائی ہے،اور یہاں علاج بھی آسانی سے ہوجاتا ہے لیکن انتظامیہ لاپرواہ ہے، جس کی وجہ سے صفائی میں تساہلی برتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ علاج کے لیے آتے ہیں، لیکن یہاں کے بیت الخلا کی حالت ناگفتہ بہ ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی لمبی لائن لگ جاتی ہے ۔حالت یہ ہے کہ یہاں گندگی اتنی زیادہ ہے کہ لوگ ناک میں کپڑا ڈال کر کھڑے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:دہلی: اسپتال کے عملے کے ساتھ ناروا سلوک
حوض خاص سے ایمرجنسی میں اپنی ماں کا علاج کرانے ائے راکیش نے بتایا کہ سرکار تو ساری کام کرادیتی ہے لیکن جو منتظم ہے وہ نہیں چاہتے ہیں کہ صفائی رہے اگر وہ وہ انتظامیہ متحرک ہوجائے تو پورا اسپتال 24 گھنٹے چمکتا رہے گا۔اسپتال کے باتھ تو ہمیشہ گندہ ہی رہتا ہے کوئی سننے اور دیکھنے والا نہیں ہے ملازمین اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں ،ٹوٹی خرابی ہوجاتی ہے تو مہینوں نہیں بدلی جاتی ہے یہ سراسر انتظامیہ کی لاپروائی ہے۔