کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت کا نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف جانے کا فیصلہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ مودی حکومت جائیدادیں بیچ کر اپنے معاشی مفادات کو تو پورا کرسکتی ہے، لیکن نجکاری کی دوڑ قومی مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔
پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹویٹ کیا ’’ ایک زمانے میں وہ ملک کی دولت بناتے تھے اور آج ملک بیچنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ مودی ہے تو یہی ممکن ہے، ملک کی 6،00،000 کروڑ کی جائیداد فروخت، سڑکیں، ریلیں، کانیں، ٹیلی کام، بجلی، گیس، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، کھیلوں کے اسٹیڈیم، یعنی مودی جی آسمان، زمین اور پاتال فروخت کرڈالیں گے۔ اگر بی جے پی ہے تو ملک کی جائیداد نہیں بچ سکے گی۔
(یو این آئی)