نئی دہلی: دہلی انڈیگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک مسافر کو انڈیگو کی پائلٹ کو مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ معاملہ تب پیش آیا جب کیپٹن اتوار کو دہلی ہوائی اڈے پر روانگی میں تاخیر کا اعلان کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر اتوار کو پیش آیا ہے۔ مرد مسافر نے دہلی گوا انڈیگو فلائٹ (6E-2175) کے پائلٹ انوپ کمار کے ساتھ اس وقت حملہ کیا، جب وہ دوپہر ایک بجے کے قریب روانگی میں تاخیر کا اعلان کر رہا تھا۔
وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک مشتعل مسافر کو آخری قطار سے بھاگتے ہوئے، پائلٹ کے پاس آکر پائلٹ کو مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ایک ایکس صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ایک مسافر نے طیارے میں انڈیگو کیپٹن کو مکے مارے جب وہ پرواز کی تاخیر کا اعلان کر رہا تھا۔ ملزم لڑکا آخری قطار سے بھاگا اور ایف ڈی ٹی ایل کو عبور کرنے والے پچھلے عملے کی جگہ لینے والے نئے کیپٹن کو گھونسا مارا، جو کہ ناقابل یقین ہے۔"
-
A passenger hit an IndiGo captain inside the aircraft while the pilot was making an announcement.
— ANI (@ANI) January 15, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Delhi Police says "We will take appropriate legal action against the accused"
(Screengrab of a viral video) pic.twitter.com/5YYbNGE3sI
">A passenger hit an IndiGo captain inside the aircraft while the pilot was making an announcement.
— ANI (@ANI) January 15, 2024
Delhi Police says "We will take appropriate legal action against the accused"
(Screengrab of a viral video) pic.twitter.com/5YYbNGE3sIA passenger hit an IndiGo captain inside the aircraft while the pilot was making an announcement.
— ANI (@ANI) January 15, 2024
Delhi Police says "We will take appropriate legal action against the accused"
(Screengrab of a viral video) pic.twitter.com/5YYbNGE3sI
اس موقع پر عملے کو مشتعل مسافر کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اور دوسروں کو اندر ہی رہنے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد ایوی ایشن سکیورٹی ایجنسی نے نوٹس میں لیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
دریں اثنا ایئر لائن ذرائع کے مطابق انڈیگو نے مسافر کے خلاف رسمی شکایت درج کرائی ہے مزید مقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری ہے۔ وہیں دہلی پولیس نے اس واقعہ پر مناسب کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایئرپورٹ پر موجود پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ "ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے اور ہم مناسب قانونی کاروائی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- شاعری کو معشوقہ سے ماں تک لے جانے والے منور رانا
- پرواز تاخیر ہونے پر مسافر ناراض، سونو سود نے ایئر لائن عملے کی حمایت کی
غور طلب ہو کہ اتوار کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کافی افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے، کیونکہ گھنے دھند اور خراب موسم کی وجہ سے درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جس سے سینکڑوں مسافر کئی گھنٹوں تک ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔ افسران کے مطابق اتوار کے روز ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے دہلی جانے والی تقریباً ایک درجن پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔