ETV Bharat / state

indo indonesia Conference 2022 بھارت اور انڈونیشیا کے علما ایک ساتھ امن کانفرنس میں شامل ہوں گے - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان امن کانفرنس کے متعلق انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے کہا ہے کہ یہ محض ایک تقریب نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم بیٹھک ہے جس میں دونوں ملک ساتھ مل کر اس بات پر کام کریں گے کہ کس طرح سے بین الاقوامی سطح پر لوگ امن، چین، آپسی بھائی چارے اور محبت کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔ ICC President Sirajuddin Qureshi Talk about Conference

بھارت اور انڈونیشیا کے علما ایک ساتھ امن کانفرنس میں شامل ہوں گے

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 10:17 AM IST

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج یعنی 29 نومبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ہونے والے 'ہندوستان اور انڈونیشیا میں بین المذاہب، امن اور سماجی ہم آہنگی کی ثقافت کو فروغ دینے میں علمائے کرام کا کردار' کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ indo indonesia Conference 2022۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی کے سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال اور انڈونیشیا کے سیکیورٹی امور کے کوآرڈینیٹنگ وزیر پروفیسر ڈاکٹر محمد محفود بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے مابین علما کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے اسی مناسبت سے دہلی میں بھی یہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ Participation in Peace Conference of Ulema of India and Indonesia

بھارت اور انڈونیشیا کے علما ایک ساتھ امن کانفرنس میں شامل ہوں گے

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک تقریب نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم بیٹھک ہے جس میں دونوں ملک ساتھ مل کر اس بات پر کام کریں گے کہ کس طرح سے بین الاقوامی سطح پر لوگ امن، چین، آپسی بھائی چارے اور محبت کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔ سراج الدین قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اور انڈونیشیا کی تہذیب ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہے جس طرح سے انڈونیشیا میں متعدد زبانیں بولی جاتی ہیں ویسے بھی بھارت میں اس سے دو گناہ زبانیں رائج ہیں۔ ایسے ہی انڈونیشیا میں متعدد مذاہب کے لوگ رہتے ہیں تو بھارت میں بھی تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ انڈونیشیا میں آج بھی تمام گھروں میں مورتی رکھنے کا رواج عام ہے حالانکہ انڈونیشیا ایک اسلامی ملک ہے اس کے باوجود وہاں ہر گھر میں مورتیاں رکھی جاتی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.