بھارتی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہوگا اور یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایوان زیریں کو 14 ستمبر پیر کو صبح 9 بجے ملاقات کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پرنب مکھرجی: وکالت، صحافت اور سیاست سے صدارت تک کا سفر
ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 دن کے اجلاس کے دوران تعطیلات یا ہفتہ وار چھٹیاں نہیں ہوگی۔
وہیں راجیہ سبھا سیکرٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ صدر نے ایوان بالا کو 14 ستمبر کو اجلاس کے لئے طلب کیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ' کاروبار کی شرائط کے تحت سیشن کا اختتام یکم اکتوبر 2020 کو جمعرات کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پارلیمانی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے اس سے قبل مانسون سیشن 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک رکھنے کی سفارش کی تھی۔
حکام نے بتایا کہ کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے اجلاس کے لیے متعدد اقدامات کی تیاری جاری ہے جس میں تمام اراکین پارلیمنٹ کی جانچ، سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے اراکین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے دونوں چیمبرز اور گیلریز کا استعمال شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کو کووڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے شیڈول سے 12 دن قبل 23 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔