ETV Bharat / state

پارلیمانی کمیٹی مشرقی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے گی

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 2:35 AM IST

پارلیمنٹ میں دفاع سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ فوجی تعطل کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پروادیٔ گلوان اورپینگانگ جھیل سمیت متنازع سبھی چار پانچ پوائنٹس کا دورہ کرنے کا قرارداد پیش کیا ہے۔

Parliamentary panel on defence decides to visit Galwan Valley, Pangong in eastern Ladakh
پارلیمانی کمیٹی مشرقی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے گی

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین جویل اوراؤں نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں کچھ ممبروں نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے۔ تمام ممبران نے اس پر اتفاق کا اظہارکیاتھا۔

اوراؤں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپیکر کو ایک تجویز بھیجی گئی ہے اور وزارت دفاع کی منظوری کے بعد یہ کمیٹی 15 مئی کے بعد وہاں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران وادیٔ گلوان ، دیپسانگ ، پینگانگ لیک ، وادی لُبرا وغیرہ کے چار پانچ پوائنٹس کا دورہ کریں گے جہاں ہماری فوج اور چینی فوج آمنے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اس دورے کے دوران کمیٹی ایل اے سی پر فوج کی تیاری ، انفراسٹرکچر کی پوزیشن اور سرحدی تحفظ سے متعلق تمام امور کا قریب سے جائزہ لے گی اور ایک رپورٹ تیار کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی 9 فروری کو ہونے والی اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران راہل گاندھی کے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر اوراؤں نے کہا کہ تمام ممبران جو 21 ممبروں کی کمیٹی میں جانا چاہیں گے ہیں وہ سبھی جاسکیں گے۔

پارلیمنٹری کمیٹی کے دورے کے پیچھے حالات کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو اوراؤں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹری کمیٹی چاہے تو دورہ کر سکتی ہے۔ پہلے ہی ناتھو لا پر چینی سرحد ،بنگلہ دیش کی سرحد اور جنوبی حصہ کا دورہ کرچکی ہے،اس میں کوئی غیر فطری بات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.