نئی دہلی: پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔ اس دوران ارکان پارلیمنٹ پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کی 75 سالہ تاریخ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 19 ستمبر کے شب بروز منگل کو پوجا اور پوری رسومات کے بعد پرانے پارلیمنٹ ہاؤس سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان پارلیمان داخل ہوں گے۔ اس کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اسی دوران پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں اتوار کو پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران لوک سبھا سے خطاب کیا۔ اس دوران انہیں پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کی تاریخ یاد آئی۔ انہوں نے کہا کہ پرانا پارلیمنٹ ہاؤس بھی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ جی 20 کی کامیابی سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا، 'ہم سب اس تاریخی عمارت کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی جگہ تھا۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاؤس کی شناخت ملی۔ یہ درست ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا، لیکن ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کی تعمیر میں جو محنت، مشقت اور پیسہ لگا وہ میرے ہم وطنوں کا تھا۔
-
#WATCH | Special Session of the Parliament | PM Modi says, "...Several historic decisions and solutions to issues pending for several decades were made in this House. The House will always say proudly that (abrogation of) Article 370 became possible due to it. GST was also passed… pic.twitter.com/1acCPUzXBu
— ANI (@ANI) September 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Special Session of the Parliament | PM Modi says, "...Several historic decisions and solutions to issues pending for several decades were made in this House. The House will always say proudly that (abrogation of) Article 370 became possible due to it. GST was also passed… pic.twitter.com/1acCPUzXBu
— ANI (@ANI) September 18, 2023#WATCH | Special Session of the Parliament | PM Modi says, "...Several historic decisions and solutions to issues pending for several decades were made in this House. The House will always say proudly that (abrogation of) Article 370 became possible due to it. GST was also passed… pic.twitter.com/1acCPUzXBu
— ANI (@ANI) September 18, 2023
پی ایم مودی نے لوک سبھا میں کہا کہ، 'پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ یہ کسی عمارت پر حملہ نہیں تھا۔ ایک طرح سے یہ جمہوریت کی ماں، ہماری زندہ روح پر حملہ تھا۔ وہ واقعہ کبھی نہیں بھول سکتا۔ میں ان لوگوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پارلیمنٹ اور اس کے تمام اراکین کی حفاظت کے لیے اپنے سینے پر گولیاں کھائیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'آج تمام بھارتیوں کی کامیابیوں کی ہر جگہ چرچہ ہو رہی ہے۔ یہ ہماری پارلیمنٹ کی 75 سالہ تاریخ میں ہماری متحدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ چندریان -3 کی کامیابی نے نہ صرف دنیا کو بھارت پر فخر کرنے کا موقع دیا بلکہ اس سے بھارت کی طاقت کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جو ٹیکنالوجی، سائنس، ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت اور ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی طاقت سے جڑا ہوا ہے۔ میں ایک بار پھر اپنے سائنسدانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
-
#WATCH | Special Session of the Parliament | Prime Minister Narendra Modi says, "...The echoes of Pandit Nehru's "At the stroke of the midnight..." in this House will keep inspiring us. In this House itself, Atal ji had said, "Sarkarein aayegi-jaayegi, partiyan banegi-bigdegi,… pic.twitter.com/MdYI4p6MfC
— ANI (@ANI) September 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Special Session of the Parliament | Prime Minister Narendra Modi says, "...The echoes of Pandit Nehru's "At the stroke of the midnight..." in this House will keep inspiring us. In this House itself, Atal ji had said, "Sarkarein aayegi-jaayegi, partiyan banegi-bigdegi,… pic.twitter.com/MdYI4p6MfC
— ANI (@ANI) September 18, 2023#WATCH | Special Session of the Parliament | Prime Minister Narendra Modi says, "...The echoes of Pandit Nehru's "At the stroke of the midnight..." in this House will keep inspiring us. In this House itself, Atal ji had said, "Sarkarein aayegi-jaayegi, partiyan banegi-bigdegi,… pic.twitter.com/MdYI4p6MfC
— ANI (@ANI) September 18, 2023
پانچ اہم بل پیش کیے جائیں گے:
بتایا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پانچ بڑے بل پیش کیے جائیں گے۔ اس میں بنیادی طور پر پوسٹ آفس بل 2023 اور چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق بل پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹس ترمیمی بل 2023 اور پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریاڈیکلس بل 2023 لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ دونوں بل راجیہ سبھا سے پاس ہو چکے ہیں۔
-
#WATCH | Special Session of the Parliament | Prime Minister Narendra Modi says "Many MPs attended the session despite health issues. During the COVID-19 crisis, our MPs attended the proceedings of both of the Houses and performed their duties...With the feeling that India's… pic.twitter.com/D61LRCEEXU
— ANI (@ANI) September 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Special Session of the Parliament | Prime Minister Narendra Modi says "Many MPs attended the session despite health issues. During the COVID-19 crisis, our MPs attended the proceedings of both of the Houses and performed their duties...With the feeling that India's… pic.twitter.com/D61LRCEEXU
— ANI (@ANI) September 18, 2023#WATCH | Special Session of the Parliament | Prime Minister Narendra Modi says "Many MPs attended the session despite health issues. During the COVID-19 crisis, our MPs attended the proceedings of both of the Houses and performed their duties...With the feeling that India's… pic.twitter.com/D61LRCEEXU
— ANI (@ANI) September 18, 2023
نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں 19 ستمبر سے کام شروع ہوگا:
نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منگل یعنی 19 ستمبر سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ نئی عمارت بالکل بدلی ہوئی نظر آئے گی۔ یہاں بہت سی چیزیں نئے رنگ میں نظر آئیں گی، ملازمین کا لباس بھی بدلا ہوا نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں، راہل گاندھی
خصوصی اجلاس میں 8 بلوں پر بحث کی جائے گی:
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے مطابق خصوصی اجلاس میں کل 8 بل پیش کئے جائیں گے۔ اتوار کو ایک آل پارٹی میٹنگ میں، ایوان کے قائدین کو بتایا گیا کہ بزرگ شہریوں کی بہبود سے متعلق ایک بل اور ایس سی/ایس ٹی آرڈر سے متعلق تین بل ایجنڈے میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خود پسند تاناشاہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، جئے رام رمیش
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے بارے میں جانیں:
آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایم مودی نے 10 دسمبر 2020 کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس کا افتتاح اس سال 28 مئی کو ہوا تھا۔ یہ 64,500 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے اور اس کی تعمیر میں 862 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ نئی عمارت میں لوک سبھا میں 888 ممبران پارلیمنٹ کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔ راجیہ سبھا میں 384 ممبران پارلیمنٹ کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔