ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کی سکیورٹی: عدالت نے ملزم للت جھا کی کی پولس حراست میں 5 جنوری تک توسیع کی - دہلی پولس کی جانب درخواستیں سننے کے بعد

police custody of the Lalit Jha extended ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے دہلی پولس کی جانب درخواستیں سننے کے بعد للت جھا کی چودہ دن کی پولیس حراست میں توسیع کردی۔

پارلیمنٹ کی سکیورٹی
پارلیمنٹ کی سکیورٹی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 6:35 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز حکم جاری کیا جس میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ للت جھا کی کی پولس حراست میں 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی۔ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار ملزم کی پولس حراست 5 جنوری 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے دہلی پولس کی جانب درخواستیں سننے کے بعد للت جھا کی چودہ دن کی پولیس حراست میں توسیع کردی۔

دہلی پولس کے سرکاری وکیل نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر کہا کہ وہ اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور ثبوت کو تباہ کرنے اور اس کیس میں سازش رچنے کا ملزم بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے بڑی سازش کا پردہ فاش کرنے کے لیے گہرائی سے تفتیش کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے مزید 14 دنوں کی پولیس حراست کی ضرورت ہے تاکہ اس کیس میں گرفتار تمام چھ ملزمان کو اسی دن دوبارہ عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

بتا یا گیا کہ تفتیش انتہائی اہم مرحلے پر ہے اور ملزمان کو مختلف مقامات پر لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس کے پیچھے کون لوگ ہیں۔

فاضل جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایف آئی آر کی کاپی ملزم نیلم کے حوالے کرے۔

دہلی پولس نے انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیے گئے چار ملزمین منورنجن ڈی، ساگر شرما، نیلم ورما، امول شندے کی 7 دنوں کی پولیس حراست کی میعاد ختم ہونے کے بعد کل انہيں عدالت میں پیش کیا گیا اور 5 جنوری تک پندرہ دن کی پولیس ریمانڈ حاصل کی گئی۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.