ETV Bharat / state

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا معطلی کے خلاف مارچ - قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے

Opposition members of parliamnet hold march in Delhi قومی دار الحکومت دہلی میں اس ہفتے اپوزیشن کے 140 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن ارکان پارلیمنٹ نے پرانی پارلیمنٹ سے وسطی دہلی کے وجے چوک تک احتجاجی مارچ نکالا۔

members of parliamnet hold march
members of parliamnet hold march
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 1:32 PM IST

نئی دہلی: دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے آج یعنی جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک پر احتجاجی مارچ نکالا۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کی قیادت میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک پیدل مارچ کیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر 'جمہوریت بچاؤ' لکھا ہوا تھا۔ کھرگے نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ ایوان کے باہر پارلیمنٹ سے متعلق مسائل پر بات کر رہے ہیں، جو کہ استحقاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا احتجاج معطلی کے خلاف ہے۔ حکومت اور مودی جی نہیں چاہتے کہ ایوان کی کاروائی چلے۔ کھرگے نے کہا کہ لوک سبھا میں ہم پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سنگین خلاف ورزی کے واقعہ سے متعلق مسئلہ اٹھانا چاہتے تھے کہ یہ کیوں ہوا، کیسے ہوا اور اس کے لئے کون ذمہ دار ہے؟۔ ہم چاہتے تھے کہ حکومت اس بارے میں ایوان کو بتائے۔ ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ دونوں ایوان میں نہیں آئے۔ جو باتیں ایوان میں کہنی ہیں وہ باہر کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معطلی کے معاملے پر اپوزیشن رہنما جمعہ کو جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔

پچھلے کچھ دنوں کے اندر پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں سنگین کوتاہی کے خلاف ایوان میں پلے کارڈز لہرانے اور نعرے لگانے پر 143 ممبران پارلیمنٹ کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارکان پارلیمنٹ کی معطلی جمہوریت کے لیے خطرناک: جماعت اسلامی ہند

اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' 'انڈیا' کے اراکین پارلیمنٹ 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سنگین کوتاہی کے واقعے کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ مودی اور امت شاہ پارلیمنٹ کے باہر اس معاملے پر بیان دے رہے ہیں تو پھر ایوان میں بیان کیوں نہیں دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.