ETV Bharat / state

پارلیمنٹ سکیورٹی کوتاہی: یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج، پانچ افراد حراست میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 10:20 AM IST

Updated : Dec 14, 2023, 10:39 AM IST

Parliament security breach: 5 people detained, case registered under UAPA قومی دار الحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں دہلی پولیس کے ہاتھوں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایوان میں کودنے والے دو افراد کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Parliament attack
Parliament attack

نئی دہلی: دہلی پولیس نے پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی میں چھ لوگوں نے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کی تھی، جن میں سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ چھتے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق چھ افراد چار سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور کچھ دن پہلے ہی یہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور بدھ کے روز پارلیمنٹ میں آنے سے پہلے انہوں نے ایک ریکی کی تھی۔

سنہ 2001 کے پارلیمنٹ دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کی سنگین کوتاہی میں دو افراد وقفہ صفر کے دوران وزیٹرز گیلری سے لوک سبھا کے چیمبر میں کود گئے۔ جیسے ہی یہ افراد ایوان میں کود پڑے ارکان پارلیمنٹ نے انہیں دبوچ لیا اور انہیں پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

اس ضمن میں پولیس نے ایوان میں داخل ہونے والے ساگر، منورنجن کے ساتھ ساتھ امول اور نیلم کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے ایک ساتھی وشال کو گروگرام سے حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے دوسرے ساتھی للت کی تلاش جاری ہے۔ سیکورٹی کی خلاف ورزی کے بعد پارلیمنٹ کے اطراف کے علاقے کو پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے ساتھ ایک قلعے میں تبدیل کردیا گیا جبکہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم گروگرام کے سیکٹر 7 ایکسٹینشن ہاؤسنگ بورڈ کے مکان نمبر 67 پہنچی اور وکی شرما عرف جنگلی اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا۔ الزام ہے کہ زیر حراست پانچ ملزمین اس گھر میں آکر ٹھہرے تھے۔ ملزم وکی شرما کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ وہ 80/90 کی دہائی میں فوجی گینگ کا سرگرم رکن رہا ہے۔ تحقیقات کے دوران کرائم برانچ کو پتہ چلا کہ ملزم وکی ایک ایکسپورٹ کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

  • #WATCH गुरुग्राम: संसद में सुरक्षा उल्लंघन के मामले में चार संदिग्धों की गिरफ्तारी पर, गुरुग्राम ACP (अपराध) वरुण दहिया ने कहा, "...दिल्ली पुलिस ने विक्की और उसकी पत्नी को हिरासत में लिया है। वे इसकी जांच कर रहे हैं... हम दिल्ली पुलिस के संपर्क में हैं और अगर वे कोई जानकारी… pic.twitter.com/V2kcDrpSOT

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) December 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں خلل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے حفاظتی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جائے گا: لوک سبھا اسپیکر

پولیس حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران امول نے بتایا کہ وہ کسانوں کے احتجاج، منی پور کے بحران اور بے روزگاری جیسے مسائل سے پریشان تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ حرکت کی۔ ایک اہلکار نے کہا کہ "ان کا یہی نظریہ تھا اور اس لیے انہوں نے حکومت کو اس طرح پیغام دینے کا فیصلہ کیا۔ پولیس ان پانچوں افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ وہیں دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Last Updated : Dec 14, 2023, 10:39 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.