ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آغاز، اعلی رہنماؤں کے تاثرات

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، جس پر اعلی رہنماؤں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 11:52 AM IST

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آغاز، اعلی رہنماؤں کے تاثرات
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آغاز، اعلی رہنماؤں کے تاثرات

آج سے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آغاز ہوگیا ۔یہ سیشن صبح 9 بجے شروع ہوا۔ مانسون سیشن 18 دنوں تک چلے گا۔ آج سیشن کے پہلے دن لوک سبھا کا اجلاس نو بجے تا ایک بجے تک ہوگا، باقی دن راجیہ سبھا کی کارروائی صبح میں چار گھنٹے ہوگی اور لوک سبھا کا اجلاس شام میں ہوگا۔

آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کے دوران فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ہماری فوج کے بہادر جوان سرحد پرڈٹے ہوئے ہیں، ان کی ہمت ، جذبہ، بلند حوصلوں کو سلام ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مانسون سیشن کی خاص ذمہ داری ہے کہ ایوان کے تمام اراکین پارلیمان ایک ساتھ یہ پیغام دیں کہ فوج کے جوانوں کے پیچھے اراکین پارلیمان مستعدی سے کھڑے ہیں'۔

وہیں کانگریس پارٹی کے ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ بھارت چین۔ کشیدگی بھارت کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، وزیر اعظم کو حزب اختلاف کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہورہی ہے۔کیا کوئی مسئلہ ملک میں نہیں بچا ہے، اس وقت صرف ایک مسئلہ پر ہی ٹی وی چینل پر بحث ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مدعوں سے لوگوں کے ذہن کو ہٹانا چاہتے ہیں، ہزاروں مسائل ہیں اس پر کوئی بحث نہیں کی جارہی ہے۔

راشٹریہ جنتادل کے رہنما منوج جھا نے کہا کہ اس وقت لوگ چھوٹے سوچ سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کےمہاجر مزدوروں نے جتنی تکالیف برداشت کیں ہیں، اتنی کسی نے نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.