ETV Bharat / state

Seema Haider from Pakistan کراچی سے نوئیڈا آئی سیما گرفتار، پب جی کے ذریعہ سچن کی محبت میں پھنسی تھی

کراچی سے نوئیڈا آئی سیما حیدر اپنے چار بچوں سمیت گرفتار ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سیما حیدر، پب جی گیم سے سچن کی محبت میں گرفتار ہوئی تھی۔

کراچی سے نوئیڈا آئی سیما حیدر اپنے چار بچوں سمیت گرفتار، پب جی سے سچن کی محبت میں گرفتار ہوئی

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 5:33 PM IST

کراچی سے نوئیڈا آئی سیما حیدر اپنے چار بچوں سمیت گرفتار، پب جی سے سچن کی محبت میں گرفتار ہوئی

نوئیڈا: ان دنوں موبائل اور انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے دور میں آن لائن سوشل میڈیا پر دوستی/محبت اب کوئی بڑی بات نہیں رہی۔ لیکن آن لائن کی اس محبت میں ایک ایسا معاملہ ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ سے سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون جو پاکستان سے اپنے عاشق سے ملنے بی براستہ نیپال نوئیڈا آ گئی۔ بالآخر نوئیڈا کمشنریٹ پولیس نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملہ پاکستان سے متعلق ہونے کی وجہ سے دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے مشتبہ پاکستانی خاتون سیما حیدر کو پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو کراچی، پاکستان سے ربوپورہ آئی تھیں۔ سیما حیدر کی تلاش کے لیے تین الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔ انٹیلی جنس ملازمین اور افسران بھی اس تلاشی میں مصروف تھے۔ چار دن پہلے ایس پی کو اطلاع ملی کہ پاکستان کی ایک مشتبہ خاتون اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سچن کے ساتھ اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے قصبہ ربو پورہ میں رہ رہی ہے۔

پولیس نے جیسے ہی تفتیش شروع کی تو خاتون اپنے بچوں سمیت فرار ہو گئی۔ اس خاتون کا نام سیما حیدر بتایا جا رہا ہے۔ وہ پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ سچن نامی عاشق کے فون پر نیپال کے راستے ربوپورہ آئی تھی، جو ربوپورہ میں ایک کرانہ کی دکان پر ملازم تھا۔ کہا جاتا ہے کہ سیما حیدر سچن سے PUBG ایپ پر ملی تھی اور بات یہاں تک پہنچ گئی۔ اب ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون اور اس کے چار بچوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس کی ملاقات گریٹر نوئیڈا کے ایک شخص سے PUBG گیم کے ذریعے ہوئی تھی اور اسی نے اس خاتون کو پناہ دی تھی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا) سعد میاں خان نے کہا کہ پولیس نے گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے مبینہ طور پر انہیں اپنے کرائے کے مکان میں رکھا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا) سعد میاں خان نے بتایا کہ پاکستانی خاتون اور مقامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ خاتون کے چار بچے بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ پاکستانی خاتون، جس کی عمر تقریباً 20 سال ہے، آن لائن گیم PUBG کے ذریعے اس شخص سے رابطے میں آئی۔ اس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مرد اور خاتون سے ابھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات اور حقائق انکوائری مکمل ہونے کے بعد بتائے جائیں گے۔ وہ نیپال کے راستے ہندوستان پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ وہ بس کے ذریعے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا پہنچی تھی۔ وہ گزشتہ ماہ ہندوستان-نیپال کے راستے یہاں پہنچی تھی۔ افسر نے دعویٰ کیا کہ خاتون اور اس کے بچے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ علاقے میں رہنے والے ایک شخص کے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.