انیش کمار محض ایک روپے میں سینٹری پیڈس بنا کر گاوں اور دیہاتوں کی خواتین کو مہیا کرارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مسلسل آج بھی ایسے علاقوں میں جاتے ہیں جہاں خواتین آج بھی سینٹری پیڈس مہنگے ہونے کے باعث استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس ' پیڈ مین' نامی فلم بھی اسی موضوع پر بنائی گئی جسے ملکی و غیر ملکی سطح پر کافی سراہا گیا تھا۔ اس فلم میں اداکار اکشے کمار نے سینٹری پیڈس کے تعلق سے لوگوں میں پھیلی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ برس خواتین کی حفظان صحت کی سینٹری مصنوعات پر عائد 12 فیصد ٹیکس واپس لے لیا تھا۔