آئی این ایکس معاملہ میں گرفتار سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سنیئر لیڈر پی چدمبرم نے اپنے سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھیجے گئے نیک خواہشات پر منگل کے روز تنقید کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بعد وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خواہشات کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
چدمبرم کی طرف سے ان کے گھر والوں نے وزیر اعظم کے نیک خواہشات والے خط کو سابق وزیر خزانہ کے آفیسیل ٹویٹر ہنڈل پر شیر کرنے کے ساتھ کامینٹ بھی پوسٹ کیا۔ بتادیں کہ گزشتہ 16 ستمبر کوپی چدمبرم کی سالگرہ تھی۔
کامینٹ میں پی چدمبرم نے کہا, ‘نریندر مودی جی, میرے یوم پیدائش پر اپ کی طرف سے نیک خواہشات موصول کر بے حد خوش اور حیرت میں ہوں۔ یہ خط میرے گاؤں کے پتہ پر بھیجا گیا تھا اور پھر وہاں سے میرے پاس آیا ہے۔
انہوں نے تمل میں لکھے وزیر اعظم کے خط کے مضمون کا ذکر کیا اور طنز بھرے لحجہ میں کہا, ’جیسا کہ آپ کی مرضی ہے, میں عوام کی خدمت کرنا جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی ہے کہ آپ کی جانچ ایجسنیاں مجھے ایسا کرنے سے روک رہی ہیں۔
چدمبرم نے یہ بھی کہا,آج کل مجھے پریشان کیا جا رہا ہے۔ یہ ہراسانی ختم ہونے کے بعد میں اپنے لوگوں کے درمیان واپس لوٹونگا۔ آپ اور میں لوگوں کی خدمات کے لیے پر عزم ہیں۔
غور طلب ہے کہ آئی این ایکس معاملہ میں پی چدمبرم کو پچھلے دنوں عدالت نےعدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ ان دنوں وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔