نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ گذشتہ دو دہائیوں میں دنیا کے دوسرے ملکوں میں کام کی تلاش کرنے والے بھارتی شہریوں کی تعداد نمایاں رہی ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے ذاتی سہولت کی وجہ سے غیر ملکی شہریت کا انتخاب کیا اور بھارتی شہریت کو ترک کر دیا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو لوک سبھا کو بتایا کہ اس سال جون تک 87,026 بھارتیوں نے اپنی شہریت ترک کر دی ہے۔ ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ 2011 سے اب تک 17.50 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی بھارتی شہریت ترک کر چکے ہیں۔ جے شنکر نے کہا کہ 2020 سے اب تک 5 لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں نے شہریت ترک کر دی اور اس کی سب سے بڑی وجہ کام ہے۔ 2022 میں 2,25,620، سال 2021 میں 1,63,370، سال 2020 میں 85,256 بھارتیوں نے اپنی شہریت ترک کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں میں عالمی سطح پر کام کی تلاش کرنے والے ہندوستانی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے ذاتی سہولت کی وجہ سے غیر ملکی شہریت کا انتخاب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری ہے۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کا منی پور معاملے سمیت دیگر ایشوز پر حکومت کو گھیر رہی ہیں۔ وہیں اسی درمیان جمعہ کو ایک سوال کے جواب میں حکومت نے بھارتیوں کے شہرت ترک کرنے سے متعلق یہ اعداد و شمار پیش کیے۔