ETV Bharat / state

کوویڈ۔19: ملک میں 13.78 لاکھ کورونا سے شفایاب - کورونا

ملک میں گزشتہ نو دنوں سے کورونا متاثرین کے مسلسل پچاس ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے کے باوجود اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 13.78 لاکھ اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں اور ابھی 6 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔

Over 60,000 cases in a day for 1st time take India COVID-19 tally past 20 lakh
کوویڈ۔19: ملک میں 13.78 لاکھ کورونا سے شفایاب
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 12:14 AM IST

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں صورتحال مسلسل تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔

وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 62,538نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20,27,075پر پہنچ گئی۔ فی الحال 6,07,384فعال معاملے ہیں اور اب تک 13,78,105لوگ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسی مدت میں 49,769مریضوں کے مکمل طورپر صحت یاب ہونے کے بعد ٹھیک ہوئے لوگو ں کی تعداد 13,78,105پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران حالانکہ 886متاثرہ مریضوں کی جان بھی گئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 41,585پر پہنچ گئی۔

وزارت کے مطابق فعال معاملا ت میں 11,883کا اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ اموات کی شرح میں کمی درج کی گئی اور یہ اب تک کی سب سے کم 2.05فیصد پر پہنچ گئی ہے-

ملک کے فعال معاملے اور کورونا سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد میں تقریباً 7.7لاکھ کا فرق ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ملک میں 6,39,042لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جن میں سے 9.78فیصد لوگ متاثرہ ملے۔ انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کے مطابق اب تک 2,27,88,393لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

کورونا سے ملک میں سب سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں اب تک ایک دن کے دوران ائے سب سے زیاد 11,514نئے معاملات کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد 4,79,779پر پہنچ گئی جبکہ آندھراپردیش میں مسلسل دوسرے دن دس ہزار سے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے نزدیک پہنچ گئی۔

راجدھانی دہلی میں جمعہ کوکورونا وائرس کے نئے معاملات کے مقابلہ صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد کمی رہی۔ دہلی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1192 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1,42,723پر پہنچ گئی۔ اس دوران 1108مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا کو شکست دنے والوں کی مجموعی تعداد 1,28,232ہوگئی۔

ملک میں دہلی کا نمبر سب سے زیادہ ریکوری والی ریاستوں میں شامل ہے۔فی الحال دہلی کی ریکوری شرح 89.84 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.