دہلی پولیس کے 300 سے زیادہ اہلکار، جو اس بات کو یقینی بنانے میں پیش پیش ہیں کہ لوگ کووڈ 19 پابندیوں پر عمل پیرا رہیں، گذشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
دہلی پولیس نے بتایا 'دہلی پولیس کے 300 سے زیادہ اہلکار کووڈ-19 کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔ جبکہ ان میں سے 15 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ باقی افراد گھر میں کورنٹین کئے گئے ہیں۔'
دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہمارے کچھ پولیس اہلکار کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرز اور فرنٹ لائن کارکنان کو اس بیماری کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا 'اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہمیں تمام احتیاطی تدابیر اختار کرنے ہوں گے جن میں این 95 ماسک پہننا، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا اور صفائی ستھرائی شامل ہے۔'
دہلی کے محکمہ صحت نے جمعرات کی شام کو مطلع کیا ہے کہ دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے متعلق 112 اموات ہوئی ہے۔
یہ مسلسل پانچواں دن ہے جب قومی دارالحکومت میں 10 ہزار سے زائد تازہ واقعات رپورٹ ہوئے۔
تازہ ترین صحت کے بارے میں بلیٹن کے مطابق دہلی میں اب کووڈ-19 کے 7،84،137 معاملات ہیں، جن میں 54،309 فعال معاملات، 7،18،176 صحتیاب اور 11،652 اموات شامل ہیں۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں دہلی حکومت نے بھی جمعہ سے قومی دارالحکومت میں سنگین کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ہفتے کے آخر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔