پارلیمان سے منظور کیے گئے زرعی بلوں کو منظوری نہ دینے کے مطالبے کے تعلق سے حزب اختلاف کی 12 پارٹیاں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملیں گی۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمان شکتی سنگھ گوہل نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کو بتایا کہ راجیہ سبھا میں کل زرعی شعبے کے دو اہم بل بغیر ووٹنگ کے منظور کر لیے گئے۔
ان بلوں کو منظوری نہ دینے کے مطالبے کے تعلق سے صدر جمہوریہ سے ملنے کے لیے اپوزیشن کی 12 جماعتوں نے وقت مانگا ہے۔
راجیہ سبھا میں اتوار کے روز اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان زرعی اصلاحات کے دو بل ’فارمرز پروڈیوز ٹریڈ اینڈ کامرس (پرموشن اینڈ فیسلیٹیشن) بل 2020 ‘ اور فارمرز( امپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن) ایگریمنٹ ان پرائس انشورنس اینڈ فارم سروسز بل 2020 کو اتوار کے روز صوتی ووٹ سے منظور کر دیا گیا تھا۔ لوک سبھا پہلے ہی انہیں منظوری دے چکی ہے۔