ETV Bharat / state

پارلیمنٹ میں سکیورٹی کے واقعہ پر اپوزیشن کے بیانات خطرناک: مودی - بیانات اور ہنگامہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

PM Modi On Security Lapse پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک معاملے میں اپوزیشن کے بیانات اور ہنگامہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعظم نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے بیانات کو جمہوریت مخالف قرار دیا۔

Opposition statements on security incident in Parliament dangerous: Modi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 2:05 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا سیکورٹی چوک کے واقعہ پر اپوزیشن کے بیانات کو اس واقعہ کی مانند خطرناک اور جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئندہ عام انتخابات میں جیتنے سے پورا ایوان حزب اقتدار کے ارکان سے بھر جائے گا۔

  • At BJP Parliamentary Party Meeting, PM Narendra Modi said, "I participated in the Viksit Bharat Sankalp Yatra in the last 2 days. As a parliamentarian, it was a learning and enriching experience and I felt so connected with the people. Earlier the villages that were considered…

    — ANI (@ANI) December 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سال 2023 کے لیے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی آخری میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے میٹنگ میں تمام بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، یہ سال کی آخری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کی آج کی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'آج اتحاد کے کچھ لوگ مل رہے ہیں، ان کا مقصد حکومت کو گرانا ہے جبکہ ہم سب جو یہاں بیٹھے ہیں، ہمارا خیال بھارت کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہے۔ پی ایم مودی نے بنارس میں سنکلپ ریلی میں شرکت کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ، لوگوں کے ردعمل کو دیکھ کر ہمارا اعتماد کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی کو سیکورٹی کی چوک پر پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے: ادھیر رنجن
سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ، میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ، فی الحال ہال کے ڈھائی بلاک میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ بھرے ہوئے ہيں لیکن 2024 میں آنے والے الیکشن کے بعد پورا بلاک بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے بھر جائے گا۔

وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے پر کہا کہ جو بھی جمہوریت میں یقین رکھتا ہے اسے اس کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔ لیکن حالیہ انتخابات کے نتائج سے مایوس کچھ جماعتیں پارلیمنٹ کے واقعے کی حمایت میں بول رہی ہیں۔ یہ اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ یہ واقعہ خطرناک تھا۔
وزیر اعظم مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ، وہ سرمائی اجلاس کے بقیہ دنوں میں ایوان میں موجود رہیں تاکہ ضروری بلوں کو منظور کیا جا سکے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.