زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران 9 دسمبر کو اپوزیشن جماعتوں کا ایک وفد صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے اس معاملہ میں مداخلت کی درخواست کرے گا۔
وفد میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، این سی پی سربراہ شردپوار، سی پی ایم کے رہنما سیتارام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ اور ٹی آر بالو شامل رہیں گے۔
اپوزیشن جماعتیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں زرعی بل پر شدید اعتراض کیا تھا، نے اس سے پہلے بھی صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے بلز پر دستخط نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ راجیہ سبھا میں بلز کو غیرقانونی طریقہ سے منظوری دی گئی۔ بالآخر صدر جمہوریہ نے بلز کو منظوری دے دی تھی۔
صدر جمہوریہ نے اپوزیشن کے صرف پانچ ارکان کو ملاقات کی اجازت دی ہے۔ وہیں اپوزیشن ارکان نے صدر کووند کی جانب سے اس معاملہ میں مداخلت کی امید ظاہر کی ہے۔