ETV Bharat / state

No Confidence Motion Against lok Sabha Speaker اپوزیشن پارٹیوں کا لوک سبھا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور - opposition parties against Lok Sabha Speaker

کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری چل رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں کانگریس قائدین کی اپوزیشن پارٹیوں سے بات چیت جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 10:00 AM IST

نئی دہلی: اپوزیشن کے اراکین کو لوک سبھا میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاری ہے جس کے خلاف کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ ہفتے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس قائدین کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز بھی پیش کی گئی۔ اگر اپوزیشن جماعتوں کی باہمی رضامندی ہو تو پیر کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جا سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس اس سلسلے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات کر رہی ہے۔ ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد، کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نا اہل قرار دینے والے نوٹیفکیشن کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن کو لوک سبھا میں اڈانی معاملے کو اٹھانے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ تاہم اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے انہیں کم از کم 50 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔ اس دوران راہل گاندھی کی حمایت میں اور ان کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف کانگریس کے اراکین پارلیمان، رہنماؤں اور کارکنوں نے لال قلعہ کے قریب 'جمہوریت بچاؤ مشعل شانتی مارچ' نکالا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے الزام لگایا کہ مظاہرین کو جگہ جگہ روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی حالت دیکھنی چاہیے۔ کانگریس اور اس کے حامی پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے پولیس انتظامیہ سے بھی بات کی تھی اور انہوں نے اس کی اجازت دے دی تھی۔ لیکن آج انہوں نے ہمارے کارکنوں کو جگہ جگہ روک لیا۔ پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والوں کو روکا نہیں جا سکتا۔ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Torchlight Procession مشعل جلوس کو روکنا ڈکٹیٹر کے خوف کو ظاہر کرتا ہے، کانگریس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.