ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے درمیان اپوزیشن نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے درمیان اپوزیشن نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا- Opposition MPs Walk Out of House Amid Prime Minister Narendra Modi's Reply to No-Confidence Motion

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 7:09 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 7:20 PM IST

عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے درمیان اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کا ایک بڑا حصہ ختم ہونے کے باوجود ان کی جانب سے منی پور کے مسئلہ سے متعلق بات نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن نے لوک سبھا سے واک آوٹ کیا۔

اپوزیشن کا احتجاج اس وقت دیکھا گیا جب وزیراعظم مودی کی تحریک عدم اعتماد تحریک پر تقریر جاری تھی۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد مودی نے کہا کہ اگر اپوزیشن وزیر داخلہ امیت شاہ کو منی پور کے بارے میں بات کرنے کی اجازت دینے پر راضی ہو جاتی تو وہ شمال مشرقی ریاست کی صورتحال کے بارے میں مزید بات کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کل، امیت بھائی نے منی پور پر دو گھنٹے بات کی لیکن وہ ان کی بات نہیں سننا چاہتے تھے۔

بعدازاں مودی نے منی پور سے متعلق بات کی۔ انہوں نے منی پور کی صورتحال سے متعلق کہا کہ تشدد عدالتی فیصلے کے بعد شروع ہوا، منی پور ہائی کورٹ کے فیصلے میں میٹی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیا گیا تھا۔ مودی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں منی پور میں جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاست میں جلد ہی پرامن قائم ہوگا۔ میں منی پور کے لوگوں اور قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ریاست میں امن آئے گا اور ہم آپ کے ساتھ ہیں، یہ ایوان آپ کے ساتھ ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 7:20 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.