ETV Bharat / state

MPs suspension: ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کا دھرنا جاری - ای ٹی وی بھارت اردو

کانگریس اور دیگر جماعتوں نے مسلسل تیسرے دن راجیہ سبھا ارکان کی معطلی Rajya Sabha Members Suspended کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دھرنا دیا۔

اپوزیشن کا دھرنا جاری
اپوزیشن کا دھرنا جاری
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 3:08 PM IST

Updated : Dec 2, 2021, 3:18 PM IST

پارلیمنٹ ہاؤس احاطے Parliament Premises میں مہاتما گاندھی کے مجسمے Mahatma Gandhi Statue کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، ادھیر رنجن چودھری، ملکارجن کھرگے، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران موجود تھے۔

اپوزیشن کا دھرنا جاری

دھرنے پر بیٹھے تمام رہنما 12 ارکان کی معطلی کو ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ کئی ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔

دریں اثنا ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان بالا کی کارروائی کچھ وقت کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Winter Session of Parliament کے پہلے دن کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 12 اراکین کو گزشتہ مانسون اجلاس کے دوران 'غیر اخلاقی رویہ' کے الزام میں موجودہ اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایوان بالا کے چیئرمین نے معطلی واپس لینے کی اپوزیشن کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جب سے ہی حزب اختلاف کا دھرنا جاری ہے۔

معطل ارکان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) کےایلامرم کریم، کانگریس کی پھولو دیوی نیتام، چھایا ورما، رپن بورا، راجمنی پٹیل، سید ناصر حسین، اکھلیش پرتاپ سنگھ، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور شانتا چھتری، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور انل دیسائی اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونئے شیوم شامل ہیں۔

Last Updated : Dec 2, 2021, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.