نتیش ڈوگنے، آرکیٹکچر اینڈ اکیٹسٹکس فیکلٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ معمار اور علاقائی منصوبہ سازی نیز آرکیٹکچرل پراجیکٹس اور شہری، علاقائی، قبائلی، دیہی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔
ورکشاپ کا مقصد طلباء کے اندر شہری ڈیزائن اور تجزیہ کی بابت تفصیلات فراہم کرنا اور ان کی تفہیم کو بہتر بنانا تھا جبکہ شہری جگہوں کی تفصیلات، فن تعمیر، شہری ڈیزائن اسٹڈیز کے لیے ضروری تجزیاتی خاکہ اور اس کی تکنیک سے لوگوں کا آگاہ کرنا بھی ورکشاپ کا مقصد تھا۔
ورکشاپ میں مختلف شہروں اور قابل ذکر عمارتوں کے بارے میں مثالوں کے ساتھ سمجھایا گیا، خصوصی طور پر کیرالہ کے شہر کوولم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈپارٹمنٹ آف آرکیٹکچر کے 100 سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔