ETV Bharat / state

ملک بھر میں حج۔ 2020 کے لیے فارم بھرنے کا آغاز - حج تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں 10 اکتوبر سے حج بیت اللہ 2020 کے لیے فارم بھرنے کا آغاز ہوا۔ اس برس عازمین حج کو آن لائن ہی درخواست دینی ہے۔

حج۔ 2020 کے لیے فارم بھرنے کا آغاز
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 3:22 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی عازمین حج نے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں۔ اس دوران عازمین کو ہونے والی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ای سہولیات کیمپ کا آغاز کیا گیا۔

حج۔ 2020 کے لیے فارم بھرنے کا آغاز، دیکھیں ویڈیو

اس کیمپ کے ذریعے آج تقریباً عازمین حج کے 30 گروپز کی درخواستیں آن لائن جمع کرانے میں ان کی مدد کی گئی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے چھ سسٹم اور آپریٹرز کو ان عازمین حج کی مدد کے لیے پورے ایک ماہ کے لیے صبح سے شام تک تعینات کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ عازمین حج کے لیے آف لائن فارم جمع کرنے کی سہولت نہیں ہے، اس دفعہ مکمل طور پر عازمین کو آن لائن ہی درخواست دینی ہوگی۔

ریاست تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے بھی سنہ 2020 کے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے درخواست داخل کرنے کا آغاز ہو چکا، حج ہاؤز میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آن لائن فارمز کا اجرا کیا۔ پہلے ہی روز حج کمیٹی کو 100 درخواستیں موصول ہوئیں۔

فارم داخل کرنے کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا، دسمبر میں قرعہ اندازی کے ذریعے عازمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ستر برس سے زائد عمر کے افراد کو بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کیا جائے گا اور ان کے ہمراہ ایک فرد کو جانے کی اجازت بھی دی جائے گی۔

درخواستیں داخل کرنے کیلئے نامپلی میں واقع حج ہاؤز بلڈنگ میں حج کمیٹی کی جانب سے خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ اور رقم بھی آن لائن قبول کی جارہی ہے۔

صدر حج کمیٹی مسیح اللہ خان نے بتایا کہ بینک اکاؤنٹ یا ڈیبیٹ کارڈ نہ رکھنے والوں کے لئے بھی درخواست داخل کرنے کو آسان بنا دیا گیا۔ عازمین پاسپورٹ اور فوٹو گراف کے ساتھ درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کے اوقات صبح دس بجے تا شام پانچ بجے مقرر ہیں، جبکہ رجسٹریشن فیس کے طور پر تین سو روپیے فی درخواست وصول کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے گزشتہ حج سیزن میں حجاج کرام کی جانب سے دوران قیام تکالیف کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی اس مرتبہ حجاج کرام کو مقامات مقدسہ کے قرب و جوار میں رہائش کے اقدامات کریگی۔

مسیح اللہ خان نے بتایا کہ انہوں نے آنے والے حج سیزن میں حجاج کرام کے سفری اخراجات پر عائد ہونے والے جی ایس ٹی میں کمی کی مرکزی حج کمیٹی سے درخواست کی ہے امید ہے کہ اس پر عمل آوری ہوگی۔ تاحال اس سلسلے میں مرکزی حج کمیٹی کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں خدمات حجاج کمیٹی کے دفتر پر درخواست فارم پُر کیے جارہے ہیں۔ درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے کمیٹی کی جانب سے تمام انتظامات کیے گئے ہیں ۔

کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ درخواست فارم پُر کرنے کا یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا، فریضہ حج کی سعادت کے خواہشمند افراد کو اپنے تمام دستاویز ات کے ساتھ کمیٹی کے دفتر پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Intro:ملک بھر میں آج سے حج بیت اللہ 2020 کے لیے فارم بھرنے کا آغاز ہوا. اس برس عازمین حج کو آن لائن ہی درخواست دینی ہے.

Body:دارالحکومت حکومت دہلی میں بھی عازمین حج نے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرائی اس دوران عازمین کو ہونے والی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ای سہولیات کیمپ کا آغاز کیا گیا.

اس کیمپ کے ذریعے آج تقریباً عازمین حج کے 30 گروپز کی درخواستیں آن لائن جمع کرانے میں ان کی مدد کی گئی.

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے 6 سسٹم اور آپریٹرز کو ان عازمین حج کی مدد کے لیے پورے ایک ماہ کے لیے صبح سے شام تک تعینات کیا گیا ہے.

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ عازمین حج کے لیے آف لائن فارم جمع کرنی کی سہولت نہیں ہے اس دفعہ مکمل طور پر عازمین کو آن لائن ہی درخواست دینی ہوں گی.

گذشتہ برس درخواست دینے والے عازمین کی تعداد 7 ہزار تھی جبکہ ان میں سے تقریباً 25 سو خوش قسمت عازمین ہی سفر حج کے لیے روانہ ہو سکے تھے.

Conclusion:بائٹ
شیخ مبشر حسین، عازمین حج

اشفاق احمد عارفی، ایگزیکٹیو آفیسر، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.