ETV Bharat / state

Winter Session of Parliament سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے کیلئے اوم برلا کی تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 7:22 AM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ Om Birla on Winter Session of Parliament

سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے کے لیے اوم برلا کی تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے تمام سیاسی پارٹیوں سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ اوم برلا نے بدھ کے روز شروع ہونے والے اجلاس سے پہلے منگل کے روز بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی لوک سبھا اسپیکر نے ایوان زیریں میں موجود تمام جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ ایوان کے کام کاج کو بحسن وخوبی چلانے میں تعاون کریں۔ تمام لیڈروں نے اسپیکر کو لوک سبھا کے کام کو بخوبی چلانے میں اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ om birla seeks help from all Political parties

میٹنگ میں شریک دیگر لیڈروں میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر پشوپتی کمار پارس؛ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیرمملکت ارجن رام میگھوال اور وی مرلیدھرن ؛ کانگریس قائدین ادھیر رنجن چودھری، فاروق عبداللہ، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے، پی پی چودھری اور راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Speaker on Democracy جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارے طرز زندگی ہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.