ETV Bharat / state

شمالی دہلی: طبی عملہ کا احتجاج بدستور جاری - دہلی کی خبر

دہلی ہسپتال نرسز یونین کی جنرل سکریٹری منجو لتا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں دی گئی ہے، مجبوراً ہمیں احتجاج کرنا پڑا رہا ہے، ہم 15 ستمبر سے ہر دن 2 گھنٹے اپنی تنخواہ کے مطالبے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش ہے۔

طبی عملہ کا مظاہرہ بدستور جاری
طبی عملہ کا مظاہرہ بدستور جاری
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:10 AM IST

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کستوربا گاندھی اسپتال کا نرسنگ عملہ گذشتہ ایک ہفتہ سے تین ماہ کی تنخواہ اور یکمشت تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہا ہے اور یہ مظاہرہ روزانہ دو گھنٹے کیا جا رہا ہے، 21 ستمبر یعنی آج سے ان کے ساتھ اسپتال کے گروپ سی اور گروپ ڈی کا عملہ بھی شامل ہوگا، ان کے علاوہ ہندو راو اسپتال کا عملہ بھی احتجاج میں حصہ لے رہا ہے۔

طبی عملہ کا مظاہرہ بدستور جاری

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے نرسنگ عملہ گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے اور یک مشت تنخواہ کا مطالبہ کرنے کے لئے 14 ستمبر سے روزانہ 2 گھنٹے احتجاج کر رہا ہے، لیکن نہ ہی ایم سی ڈی کی طرف سے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی آگے آرہا ہے۔

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت اسپتالوں اور ڈسپنسریز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی اس مسئلہ کو اٹھایا تھا، اس کے باوجود ڈاکٹرز اور نرسز کو تین ماہ کے بجائے صرف ایک ماہ کی تنخواہ دی گئی ہے۔

دہلی ہسپتال نرسز یونین کی جنرل سکریٹری منجو لتا کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، لہذا مجبوری میں آکر ہمیں احتجاج کرنا پڑا، ہم 15 ستمبر سے ہر دن 2 گھنٹے اپنی تنخواہ کے مطالبے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش ہے۔

اس دوران منجو لتا نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تین ماہ کی تنخواہ اور یک مشت تنخواہ کی ادائیگی میں تعاون کریں، ایسا نا ہو کہ ہمیں مجبوری میں کوئی ایسا قدم اٹھانا پڑے کہ ہمیں طبی خدمات کو روکنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.