ETV Bharat / state

Air India Urination Row ایئر انڈیا کی پرواز میں پیشاب کرنے کے معاملے میں پائلٹ سمیت عملہ کے ارکان کو نوٹس - Notice to crew members including the pilot

ایئر انڈیا کی نیویارک سے دہلی آنے والی پرواز کے دوران 26 نومبر 2022 کو نشہ میں دھت ایک شخص نے ایک خاتون پر پیشاب کردیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے شنکر مشرا نام کے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مزید کاروائی کی جارہی ہے۔ Air India Urination Row

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 12:09 PM IST

نئی دہلی: ایئر انڈیا نے نیویارک سے نئی دہلی آنے والی بین الاقوامی پرواز میں نشے میں دھت مسافر کے ایک ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا معاملہ پیش آنے کے بعد کیبن کریو کے چار ارکان اور پائلٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، اور معاملے کی جانچ مکمل ہونے تک انہيں روسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ ایئر لائن طیارے میں شراب پیش کرنے سے متعلق اپنی پالیسی پر بھی نظرثانی کر رہی ہے۔ ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، کیمپبل ولسن نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ایئر انڈیا اس طرح کے دورانِ پرواز پیش آنے والے واقعات پر انتہائی فکر مند ہے جہاں ہمارے ہوائی جہاز کے ساتھی مسافروں کی قابل مذمت حرکتوں سے صارفین کو خطرہ لاحق ہوتا ہے"۔ Air India Urination Row

ولسن نے بیان میں کہا کہ "ہمیں ایسے تجربات پر افسوس اور رنج ہے، ایئر انڈیا یہ تسلیم کرتی ہے کہ وہ ان معاملات کو فضائی اور زمینی سطح پر بہتر طریقے سے سنبھال سکتی ہے اور اس طرح کے واقعات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں بیان میں بتایا گیا ہے کہ "26 نومبر 2022 کو نیویارک اور دہلی کے درمیان پرواز کرنے والے طیارے AI102 کے واقعے کے حوالے سے کیبن کریو کے چار ارکان اور ایک پائلٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور انہیں جانچ مکمل ہونے تک روسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے"۔ Air India Urination Row

مزید پڑھیں: دوران پرواز خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والا ملزم شنکر مشرا گرفتار

ایئر انڈیا کے سی ای او نے ایئر لائن کی طرف سے کیے گئے دیگر اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوران پرواز شراب سروس، بورڈنگ کے بعد شکایات درج کرنے اور شکایات کے ازالے سمیت مختلف پہلوؤں کو اندرونی طور پر اٹھایا گیا ہے، اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہاں موجود دوسرے ملازمین کی طرف سے بھی کوئی لاپرواہی ہوئی تھی۔

یو این آئي

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.