قومی دارالحکومت دہلی سے ملحق غازی آباد میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نجی اسپتال نے اپنے مین گیٹ پر نوٹس لگا کر پولیس کو آنے سے منع کیا ہے۔ اس نوٹس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ پولیس اہلکار ہسپتال میں نہ آئیں۔
معاملہ غازی آباد کے راج نگر میں واقع ہرش ای این ٹی ہسپتال کا ہے۔ ہسپتال کے مین گیٹ پر ایک نوٹس لگایا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا ہے کہ اتر پردیش کے تمام پولیس اہلکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ براہ کرم ہرش ای این ٹی ہسپتال میں نہ آئیں۔ راج نگر سیکٹر 9 کی چوکی نے ہمارے عملے کو ہراساں کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے ہسپتال کے ڈاکٹر بی پی ایس تیاگی سے پورے معاملے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ 'سیکٹر 9 چوکی پر پولیس اہلکار نے اسپتال کے ایک ملازم کے ساتھ بدتمیزی کی ہے جبکہ ملازم کے پاس اسپتال کا شناختی کارڈ اور گاڑی کے تمام کاغذات موجود تھے۔'