ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal Govt In Delhiدہلی کی حکومت 7 سال بعد بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکی - دہلی میں اقتدار

اروند کیجریوال نے سال 2015 میں جاری کیے گیے نتخابی منشور کی جس میں کیجریوال سرکار نے 500 نئے اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا اور 20 نئے کالج تعمیر کرنے کا خواب دکھایا تھا لیکن زمینی حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں۔ Arvind Kejriwal Govt In Delhi

دہلی سرکار 7 سال بعد بھی اپنا وعدہ  پورا نہیں کرسکی

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 3:50 PM IST

دہلی حکومت کی جانب سے دہلی میں اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو بہت سے سنہرے خواب دیکھائے تھے لیکن وہ خواب 7 برس گزر جانے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہو سکے۔ ہم بات کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سال 2015 میں جاری کئے گئے نتخابی منشور کی جس میں کیجریوال سرکار نے 500 نئے اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا اور 20 نئے کالج تعمیر کرنے کا خواب دکھایا تھا لیکن زمینی حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں۔NOT A Single College Built During Arvind Kejriwal Govt In Delhi

دہلی کی حکومت 7 سال بعد بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکی
ایک آر ٹی آئی کے مطابق دہلی میں ابھی تک ایک بھی نئے کالج کا سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا ہے یہ آر ٹی آئی 25اگست 2022 کو بھیجی گئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ وزیر اعلی کے طور پر اروند کیجریوال نے کتنے کالجز کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ان میں سے کتنے بن کر تیار ہوئے؟ جس پر 31 اگست 2022 میں ڈائریکٹوریٹ آف ہایئر ایجوکیشن نے آر ٹی آئی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالج برانچ میں موجود جانکاری کے مطابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعلی کے طور پر کسی بھی کالج کا سنگ بنیاد نہیں رکھا۔
دہلی سرکار 7 سال بعد بھی اپنا وعدہ  پورا نہیں کرسکی
دہلی سرکار 7 سال بعد بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکی
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈاکٹر نفیس قریشی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سرکار دھیرے دھیرے ہی کام کرتی ہے ۔ان کی حلقہ اسمبلی میں دہلی سرکار نے دو نئے اسکول تعمیر کرائیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت انہیں کام نہیں کرنے دیتی لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ کیجریوال حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:Supreme Court Notice to ACMC دہلی کے آرمی کالج آف میڈیکل سائنسز کو سپریم کورٹ کا نوٹس

وہیں محمد تقی کا کہنا تھا کہ پرانی دہلی کی آبادی کے مطابق یہاں کم از کم 35 اسکولوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کل سرکاری اسکولوں کی تعداد 924 ہے لیکن دہلی حکومت کا یہ اعلان اس حساب سے کافی بڑا اعلان تھا جسے محض وعدے کے لئے ہی کہا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پرانی دہلی میں کوئی بھی نیا اسکول تعمیر نہیں کیا گیا البتہ اسکولوں کی مرمت کا کام ضرور کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.