بارش کو موسم ہونے کے باجود ضلع نوح میں اب تک تسلی بخش بارش نہ ہونے کی سے فصلیں سوکھنے لگی ہیں اور کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پر ہیں جبکہ بیشتر کسان اپنے کھیتوں میں بیج بھی نہیں ڈال سکے ہیں جس کے بعد وہ کافی پریشان ہوگئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ اور آبپاشی محکمہ سے گزارش کرنے کے بعد بھی اب تک کسی قسم کی خاطر خواہ امداد نہیں مل سکی ہے اور آکیڑہ، مالب دہانہ ڈرین میں پانی نہیں آ سکا ہے۔
اس سلسلے میں کانگریس رہنما اور نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے ڈپٹی کمشنر سے پانی کی مانگ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ 'حکومت تک مسائل کی بات ہر ذرائع سے پہنچائی جا چکی ہے اگر اب بھی نہروں میں پانی نہیں آتا ہے تو ہم کسی بھی حد تک احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رکن اسمبلی نے بتایا ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اعلی افسران سے بات کرکے اس مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔