ETV Bharat / state

ٹول کٹ معاملے میں دشا کی گرفتاری کے بعد دو ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ - دیشا روی، نکیتا جیکب، پنیت اور شانتون

دہلی پولس نے کسان تحریک کی آڑ میں ملک کو بدنام کرنے اور ماحول خراب کرنے کے لئے تیار کی گئی 'ٹول کٹ' کے پروڈیوسروں اور ایڈیٹروں کی نشاندہی کی ہے، جن میں دشا روی، نکیتا جیکب، پنیت اور شانتون شامل ہے۔ دیشا روی کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولس نے نکیتا جیکب اور شانتون کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

ٹول کٹ معاملے میں دیشا کی گرفتاری کے بعد دو ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 11:05 PM IST

دہلی پولس کی سائبر سیل کے جوائنٹ کمشنر پریم ناتھ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ اس میٹنگ میں ٹویٹر اسٹارم کے لیے ہیش ٹیگ طے کیا گیا تھا اور مکمل منصوبہ بنایا گیا تھا۔

پولس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ملک کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹول کٹ کی سازش میں خالصتانی حمایت یافتہ پوئیٹک جسٹس فاؤنڈیشن ملوث تھا۔ اس ٹول کٹ کو جنوری میں تیار کیا گیا تاکہ کسان تحریک کی تشہیر کی جاسکے۔ اس کے ذریعہ بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دیشا روی کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے اور باقی تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے نکیتا جیکب اور شانتون کے خلاف غیرضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ 11 جنوری کو نکیتا جیکب، دیشا روی اور دیگر ایک زوم میٹنگ میں شریک ہوئے۔ میٹنگ کا انعقاد پوئیٹک جسٹس فاؤنڈیشن نے کیا۔ اس زوم میٹنگ کے بعد ٹول کٹ دستاویز تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دشا روی نے ٹول کٹ دستاویز ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ٹیلیگرام ایپ کے ذریعے پہنچا یا ہے۔ اس کے علاوہ، اس ٹول کٹ کو دوسروں تک پھیلانے کے لئے انہوں نے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا تھا۔ اس گروپ کو بعد میں ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 4 فروری کو دہلی پولس کی سائبر سیل نے ٹول کٹ دستاویز تیار کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.