نوئیڈا کےسیکٹر 12 میں واقعہ انٹر کالج کے دو بچوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کو ترمیم ’ ری ایڈیٹ’ کر وائرل کرنے کی کوشش کی تھی۔
معاملہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو گرفاتر کر چائلڈ امپرومینٹ سینٹر بھیج دیا ہے۔
اس اسکول کے طلباء و طالبات نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے رہائش گاہ پہنچے اور کان پکڑ کر دھڑنے پر بیٹھ گئے۔
کئی گھنٹے تک دھرنا چلنے کے بعد نویئڈا کے سیٹی مجسٹریٹ آئے اور بچوں کو سمجھایا تب جاکر بچے خاموش ہوئے۔
جانیں کیا تھا پورا معاملہ؟
پولیس نےتحریر کی بنیاد پر اس سلسلے میں دفعہ 419،420،500 اور 66 آئی ٹی کے تحت کارروائی کی۔
جس کی وجہ سے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ڈی ایم کی رہائش پر دھرنا دیا اور کان پکڑ کر ان دو بچوں کی غلطی کی معافی مانگی۔
اسکولوں کے پرنسپل اور محکمہ تعلیم کے افسران کے سمجھانے کے بعد بھی بچے دھرنے سے اٹھنے کو تیار نہیں تھے۔ نویئڈا کے سیکٹر 12 کے پاس ریاستی اسکول کے بچوں نے سیٹی مجسٹریٹ کو تحریری دیا۔
جس میں انہوں لکھا ہے کہ آئیندہ ایسی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بچوں نے جاتے ہوئے کہا کہ اگر 26 دسمبر تک ان کے ساتھیوں کو نہیں چھٰوڑا گیا تو وہ ااپنے پری بورڈ امتحان کا بائیکاٹ کریں گے ۔