ETV Bharat / state

نوئیڈا: کینٹر اور کار کی ٹکر میں ایک ہلاک - urdu khabar

کوتوالی بادل پور پولیس انچارج دنیش کمار نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی موت ہو گئی۔

killed in canter and car collision
killed in canter and car collision
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 9:14 PM IST

ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر کوتوالی بادل پور کے علاقے میں ٹریفک کانسٹیبل کی کار کھڑے کینٹٹر سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں غازی آباد میں تعینات ٹریفک کانسٹیبل گورو کی اسپتال جاتے ہوئے موت ہو گئی۔ پولیس کینٹر ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

سینٹرل زون کے اے سی پی یوگیندر سنگھ کے مطابق غازی آباد میں تعینات ٹریفک کانسٹیبل گورو مشرقی پیریفیرل ایکسپریس وے پر کار سے دادری سے غازی آباد جارہے تھے. راجوت پور پل کے قریب پہلے سے کھڑے کینٹٹر میں گورو کی کار پیچھے سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کینٹر میں کافی اندر گھس گئی۔

موقع پر پہنچنے والی کوتوالی بادل پور پولیس نے گیس کٹر کی مدد سے کار کا دروازہ کاٹ کر زخمی اہلکار کو باہر نکالا اور اسے دادری کے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں حالت خراب ہونے پر اسے نوئیڈا کے ضلعی اسپتال ریفر کردیا گیا۔

کوتوالی بادل پور پولیس انچارج دنیش کمار نے بتایا 'زخمی اہلکار کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں اس کی موت ہو گئی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.