ETV Bharat / state

پولیس اور محکمہ ایکسائز کا مشترکہ اجلاس

اتر پردیش پنچایتی انتخابات کے پیش نظر انتظامی امور پر میٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاکہ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جا سکے۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 9:04 PM IST

پولیس اور محکمہ ایکسائز کا مشترکہ اجلاس
پولیس اور محکمہ ایکسائز کا مشترکہ اجلاس

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے تھانہ جیور میں ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ، اُمیش بہادر سنگھ(اسٹیشن انچارج، جیور) نیز اسسٹنٹ کمشنر پولیس(بدلا پور)، راہل کمار سنگھ کی موجودگی میں میٹنگ طلب کی گئی۔

اجلاس میں شراب کی فروخت، نقل و حمل، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں نیز چوکیداروں سے محکمہ ایکسائز اور پولیس کے ذریعہ اس کی روک تھام کے لیے موثر انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

تمام چوکیداروں اور ایکسائز کے موبائل نمبروں کا تبادلہ ہوا۔ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ نے کہا کہ اس قسم کی کارروائی کو پنچایتی انتخابات تک تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.