ETV Bharat / state

نوئیڈا: روزگار کےلیے محکمہ صنعت کا خصوصی پروگرام

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 3:58 AM IST

نوئیڈا میں محکمہ صنعت کی جانب سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔ روزگار کی فراہمی کے لیے محکمہ صنعت اب فعال اور سرگرم ہوگیا ہے۔

Noida: Department of Industry Special Program for Employment
نوئیڈا: روزگار کےلیے محکمہ صنعت کا خصوصی پروگرام

ضلع گوتم بدھ نگر میں صنعتی ترقی کو مزید فعال اور متحرک کرنے کے لیے محکمہ صنعت کے ذریعہ اندرا گاندھی آرٹ سنٹر سیکٹر 6 نوئیڈا میں ایک بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس اہم پروگرام میں مقامی رکن اسمبلی پنکج سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ضلعی مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے پروگرام کی صدار کی۔

پروگرام کا اہتمام محکمہ صنعت نے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیا جس میں ون ضلع ون پروڈکٹ اسکیم کے تحت مستحقین کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت سبسڈی کی بنیاد پر 9 کروڑ 40 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک بطور قرض فراہم کرائے گئے۔

اسی طرح ایک ضلع ایک پروڈکٹ میں تربیت اور ٹول کٹ کی تقسیم اسکیم کے تحت 95 مستحقین کو وسیع قسم کے ٹول کٹس بھی دئیے گئے ہیں تاکہ تمام مستفید افراد اپنا روزگار مزید آگے بڑھاسکیں۔ اس موقع پر پنکج سنگھ نے کہا کہ ریاست میں روزگار کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.