ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف منفرد احتجاج - پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی بے حسی

کانگریس کی جانب سے آج ملک گیر سطح پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، پارٹی کی مانگ ہے کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

congress protest
congress protest
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:36 PM IST

دہلی میں آج کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی بے حسی قرار دیتے ہوئے مک گیر سطح پر احتجاج کیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام پہلے ہی پریشان ہے، کورونا نے کاروبار بند کروا دیے۔ لاکھوں کروڑوں لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں، اب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں کو مزید پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے۔

کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف منفرد احتجاج

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سےغریبوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 80 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔

دہلی ریاستی صدر انل چودھری کے اعلان پر دہلی میں کانگریسی کارکنان نے مظاہرے اور احتجاج کئے۔ مشرقی دہلی کے پریت وہار میں کانگریسی کارکنوں نے انوکھا احتجاج کیا۔

کرشنا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر گروچرن سنگھ راجو کی سربراہی میں کانگریس کارکنوں نے بیل گاڑی میں اسکوٹی رکھ کر مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر گورچرن سنگھ راجو نے کہا 'پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پورے ملک میں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مرکزی حکومت اس کو روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔'۔

انہوں نے کہا 'جہاں ایک طرف عوام کورونا وبا سے پریشان ہے، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے'۔

راجو نے مطالبہ کیا 'مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر لگام لگائے اور بڑھی ہوئی قیمت واپس لے'۔

مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دوارکا سیکٹر 17 پیٹرول پمپ کے قریب بھی مظاہرے کیے گئے۔

دھرم سنگھ گہلوت بلاک صدر نے کہا 'دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کورونا کی وبا روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، معیشت تباہ ہو گئی ہے، عوام بے روزگار ہے اور لوگ ملازمتوں سے نکالے جا رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.