ETV Bharat / state

کشمیر، بھارت کا ایک اہم حصہ، کسی تیسرے کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں - مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق

گذشتہ روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے آواز آٹھانے کی بات کہی تھی جس پر آج دارالحکومت دہلی میں سابق مرکزی وزیر طارق انور نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی تیسرے کو مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

nobody can interfere in kashmir issue
کشمیر بھارت کا ایک اہم حصہ، کسی تیسرے کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 11:06 PM IST

در اصل گذزشتہ روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے مسئلہ کشمیر پر کہا تھا کہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے۔ طالبان کے اس بیان پر آج سابق مرکزی وزیر طارق انور نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں کسی تیسرے کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں۔'

ویڈیو

طارق انور کا کہنا ہے کہ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اس معاملے میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارت کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے اسے حل کرنے کا حق صرف اور صرف بھارت اور پاکستان کو ہی ہے۔'

طارق انور نے مزید کہاکہ افغانستان میں جس طرح سے طالبان کی واپسی ہوئی ہے وہ اس سلسلے میں فکرمند ہیں۔ بھارتیہ حکومت کو اور بھارتیہ عوام کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ جو حالات ہمارے پڑوسی ملک میں بن رہے ہیں اس کا فائدہ شدت پسند نہ اٹھا سکیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.