ETV Bharat / state

'پردھان منتری غریب کلیان یوجنا' کو جاری رکھنے کی تجویز نہیں' - حکومت نے تقریبا80 کروڑ لوگوں میں مفت اناج تقسیم کئے تھے

مرکزی حکومت نے واضح کیا کہ اس کے پاس کورونا وبا کے بعد 'پردھان منتری کلیان یوجنا' کو آگے بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

راؤ صاحب دانوے
راؤ صاحب دانوے
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 2:11 PM IST

جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں تکمیلی سوالات کے جواب دیتے ہوئے صارفین خوراک اور فوڈ سپلائی کے وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے نے کہا کہ حکومت کے پاس کورونا وبا کے بعد 'پردھان منتری کلیان یوجنا' کو آگے بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

راؤ صاحب دانوے
راؤ صاحب دانوے

انہوں نے کہا کہ 'پردھان منتری غریب کلیان یوجنا' کو آگے بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے، یہ اسکیم صرف موجودہ وقت کے لئے تھی۔ اس اسکیم کو گذشتہ مارچ میں کورونا وبا کے پیش نظر شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت حکومت نے تقریبا80 کروڑ لوگوں میں مفت اناج تقسیم کئے تھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں راؤ صاحب نے کہا کہ حکومت خریدے گئے اناج کو اچھی طرح سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور 2014 کے بعد سے عوامی تقسیم کے سسٹم کو کوئی سڑا گلا اناج نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دور دراز علاقوں میں بھی لوگوں کو اناج کی سپلائی میں مصروف عمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.