ETV Bharat / state

'آئی این ایکس میڈیا کیس میں کسی افسر کو گرفتار نہ کیا جائے'

author img

By

Published : Sep 10, 2019, 2:46 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:08 AM IST

آئی این ایکس میڈیا کیس میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں قید سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کیس میں کسی افسر کو گرفتار نہ کیا جائے۔

'آئی این ایکس میڈیا کیس میں کسی افسر کو گرفتار نہ کیا جائے'

قومی دارالحکومت دہلی میں آئی این ایکس میڈیا کیس میں 14دن کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں قید سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ایف آئی پی بی کی منظوری دینے میں شامل افسران کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

آئی این ایکس میڈیا کیس میں 14دن کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں قید کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیر کے روز کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بورڈ (ایف آئی پی بی )کی منظوری دینے میں شامل افسران کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

مسٹر چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے 21 اگست کی شب کو گرفتار کیا تھا اور 22 اگست کو انھیں خصوصی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی کی حراست میں رہنے کے بعد چدمبرم کو 5 ستمبر کو 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

تہاڑ جیل میں بند چدمبرم کے ٹویٹ پر آج انگریزی اور ہندی میں دو دوٹویٹ کیے گئے ۔ٹویٹ میں لکھا ہے 'میں نے اپنے گھر والوں سے کہا ہے کہ وہ میری طرف سے ٹویٹ کریں۔لوگوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ اگر مجھ تک معاملہ کو پہنچانے اور سفارش کرنے والے افسران کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تو مجھے کیوں گرفتار کیا گیا۔صرف اس لیے کہ میں نے آخر میں دستخط کیے ہیں۔

دوسرے ٹویٹ میں انھوں نے لکھا 'میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔کسی افسر نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے ۔میں نہیں چاہتاکہ کسی کوگرفتار کیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.