دہلی حکومت نے کووڈ کی تمام پابندیاں ہٹاتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پرائویٹ فور وہیلر میں سفر کرنے والوں کے لیے اب ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ No longer Necessary to wear a Mask in Private Four Wheeler
ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ کے بعد دہلی حکومت نے جمعہ کو تمام کووڈ پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ رات کا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے اور دارالحکومت کے تمام اسکولوں کو اپریل سے باقاعدہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔
عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ بھی 2000 روپے سے کم کر کے 500 روپے کر دیا گیا ہے۔دہلی حکومت کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئے رہنما اصول پیر سے نافذ ہوں گے۔
دہلی میں پرائیویٹ گاڑیوں میں اکٹھے سفر کرنے والے لوگوں کو راحت دیتے ہوئے، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) نے ہفتے کے روز ایک حکم میں کہا کہ بغیر ماسک کے پکڑے جانے والوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔