مسٹر چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے جسٹس این وی رمن کی بنچ کے سامنے معامل کو پیش کیا لیکن انہوں نے اس بابت کوئی فیصلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا۔
جسٹس رمن نے اس درمیان مسٹر چدمبرم کو گرفتاری سے عبوری راحت دینے سے بھی انکار کردیا۔
اس کے بعد مسٹر کپل سبل نے چیف جسٹس کی بنچ کی جانب رخ کیا لیکن وہاں بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازع کی سماعت شروع ہوچکی تھی،اس لئے سابق مرکز وزیر کی عرضی پر سماعت نہیں ہوسکی۔