ETV Bharat / state

Kapil Sibal Slams Supreme Court: سُپریم کورٹ میں حساس معاملات مخصوص ججز کو دیے جاتے ہیں، کپل سبل - سُپریم کورٹ پر بھروسہ نہیں

سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے کہا کہ سُپریم کورٹ سے کوئی امید باقی نہیں ہے اور یہاں حساس معاملات صرف چند مخصوص ججز کو سونپے گئے ہیں۔ Kapil Sibal Expressed Displeasure Over Judgements by SC

Kapil Sibal slams Supreme Court
سُپریم کورٹ پر کپل سبل ناراض
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 4:09 PM IST

دہلی: راجیہ سبھا رکن اور سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے سُپریم کورٹ کے حالیہ کچھ فیصلوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں سُپریم کورٹ سے اب کوئی امید باقی نہیں ہے'۔ سابق کانگریس رہنما و سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے کہا کہ 'اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو سُپریم کورٹ سے راحت ملے گی، تو آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، اور میں یہ سُپریم کورٹ میں 50 سال کی پریکٹس مکمل کرنے کے بعد کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر عدالت عظمیٰ کی طرف سے کوئی تاریخی فیصلہ سنایا جاتا ہے تو اس سے زمینی حقیقت میں شاید ہی کوئی تبدیلی آتی ہے۔ Kapil Sibal Criticize Judiciary System

کپل سبل نے کہا کہ 'اس سال میں سُپریم کورٹ میں پریکٹس کے 50 سال مکمل کروں گا اور 50 سال بعد مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس قانونی انسٹی ٹیوٹ سے کوئی امید نہیں ہے۔ آپ سُپریم کورٹ کی طرف سے دیے گئے فیصلوں کی بات کرتے ہیں لیکن زمینی سطح پر جو کچھ ہوتا ہے اس میں بہت فرق ہے۔ سُپریم کورٹ نے پرائیویسی پر فیصلہ دیا اور ای ڈی افسران آپ کے گھر آئیں، آپ کی پرائیویسی کہاں ہے؟

واضح رہے کہ کپل سبل ایک عوامی ٹربیونل سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام دہلی میں 'مہم برائے عدالتی احتساب اور اصلاحات Judicial Accountability and Reforms، پیپلز یونین فار سول لبرٹیز People's Union for Civil Liberties اور نیشنل الائنس آف پیپلز National Alliance of People's movements کے ذریعہ شہری آزادیوں کے عدالتی رول بیک"Judicial Rollback of Civil Liberties پر کیا گیا تھا

کپل سبل نے سابق کانگریس رکن پارلیمان احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی طرف سے دائر کی گئی عرضی کو مسترد کرنے پر سُپریم کورٹ پر تنقید کی، جس میں 2002 کے گجرات فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر کئی لوگوں کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعات کو برقرار رکھنا جو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو وسیع اختیارات دیتے ہیں، اور چھتیس گڑھ میں نکسل مخالف کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ذریعہ 17 قبائلیوں کے ماورائے عدالت قتل کے مبینہ واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی 2009 میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی بینچ نے جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں، یہ تمام فیصلے سنائے تھے۔ سِبل، ذکیہ جعفری اور پی ایم ایل اے ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کے لیے پیش ہوئے تھے۔

کپل سبل نے مزید کہا کہ 'حساس مقدمات' صرف منتخب ججز کو تفویض کیے جاتے ہیں اور قانونی برادری کو عام طور پر پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ فیصلے کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ میں عدالت کے بارے میں ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جہاں میں 50 سال سے پریکٹس کر رہا ہوں لیکن وقت آ گیا ہے، اگر ہم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟ حقیقت کچھ یوں ہے کہ کوئی بھی حساس معاملہ جو ہم جانتے ہیں۔ کچھ مخصوص ججز کے سامنے رکھا جاتا ہے اور ہمیں نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

کپل سبل نے عدلیہ کی آزادی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'جس کورٹ میں سمجھوتہ کے عمل کے ذریعے جج بٹھائے جاتے ہیں۔ ایک ایسی عدالت جہاں یہ طے کرنے کا کوئی نظام نہیں ہے کہ کس کیس کی صدارت کس بینچ کے پاس ہوگی؟ جہاں چیف جسٹس آف انڈیا فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سا معاملہ کس بینچ کے ذریعے اور کب نمٹایا جائے گا، وہ عدالت کبھی آزاد نہیں ہو سکتی۔

سینئر وکیل نے کہا کہ اگر لوگ اپنی سوچ نہیں بدلیں گے تو حالات نہیں بدلیں گے۔ بھارت میں ہمارے پاس 'مائی باپ کلچر' ہے، لوگ طاقتور کے قدموں پر گر جاتے ہیں۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ لوگ باہر نکلیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کریں۔ آزادی تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں اور اس آزادی کا مطالبہ کریں"۔

کپل سبل نے 'سپُریم کورٹ میں زیر التواء دھرم سنسد معاملے کا بھی ذکر کیا کہ عدالت نے اس کیس کی سماعت کی اور حکومتوں سے جواب طلب کیا۔ ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا اور اگر گرفتار بھی کیا گیا تو انہیں 1-2 دن میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور پھر انہوں نے دو ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ دھرم سنسد کی میٹنگیں جاری رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.