مرکزی وزیردفاع نے مزید کہا کہ مستقبل کو دیکھ کر پالیسیوں میں تبدیلی کی جاتی ہے اور آگے ہم بھی مستقبل کو دیکھتے ہوئے کسی اور فیصلے پر پہنچ سکتے ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے غالباً یہ اشارہ بھی دیا کہ مستقبل میں اس پالیسی پر تبدیلی کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کے اس بیان کے کئی معنے نکالے جا رہے ہیں تاہم، اس پر مزید انہوں نے کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔