ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں - بھارت میں نئے کورونا کیسز

بھارت میں کورونا سے اموات کی کُل تعداد پانچ لاکھ 30 ہزار 726 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ Five lakh deaths from covid in India

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:46 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,726 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.16 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 2,227 رہ گئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 208 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4,41,47,983 ہو گئی ہے۔ ری کوری کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 26 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,761 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 26,522 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں، جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں ایک فعال کیس کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1،340 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67،56،230 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,570 پر برقرار ہے۔ کرناٹک میں 26 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 162 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,32,010 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,308 پر مستحکم ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی مہاراشٹر میں کورونا کے چار ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 143 ہو گئی ہے۔ اس دوران 28 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,353 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,419 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پانچ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 11,63,614 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 14,146 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 42 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 7,64,952 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 19,289 مریض زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے چار فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 52 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 20,97,096 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21,532 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ اور تمل ناڈو میں کورونا کے تین تین کیسز، مرکز کے زیر انتظام خطے پڈوچیری میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.